پاک امریکہ دوستی، مسئلہ کشمیر پر بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاداظہرپیرزادہ) پاکستان اورامریکا کے سفارتی تعلقات تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ تاریخ میں یہ بظاہر پہلا موقع ہے کہ امریکا کے صدر کو نوبیل انعام دینے کیلیے حکومت پاکستان نے باضابطہ طور پر خط وزیر خارجہ اسحق ڈار کے دستخط سے ناروے کی نوبیل کمیٹی کو ارسال کردیا ہے۔
اس ویڈیو میں آپ جان سکتے ہیں کہ نوبیل انعام کیاہوتاہے؟کون سی کمیٹی،کون لوگ امیدواروں کو نامزدکرنےکےمجاز ہیں؟کیا کوئی ملک، رہنما یا اعلیٰ عہدیدار دوسرے ملک کے سربراہ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کر سکتا ہے؟
حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان اور انڈیا کے مابین حالیہ لڑائی کے دوران صدر ٹرمپ کی ’فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور قائدانہ کردار‘ کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ خطے میں کشیدگی کے اس لمحے میں صدر ٹرمپ نے سٹریٹیجک دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ سفارتی رابطوں کے ذریعے تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال میں کشیدگی کو کم کیاتھا، جنگ بندی کروائی تھی،اور دو جوہری ممالک کے درمیان تنازع کو بڑھنے سے روکاتھا،جس کےسبب خطےاوراس سےباہرلوگوں کوقیامت خیز نتائج بھگتناپڑسکتےتھے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ سونے کی قیمت میں کمی