محرم الحرام،پاکستان علماء کونسل نے امن و امان کے قیام کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق جاری کر دیا،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔تمام مکاتب فکر کے علماء مشائخ، خطبا، ذاکرین، واعظین پیغام پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی کی زیر صدارت پاکستان علماء کونسل کا اجلاس ہوا،جس میں محرم الحرام میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر کی مشاورت کی گئی تمام مکاتب فکر کے علماء مشائخ، خطبا، ذاکرین، واعظین پیغام پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں گے۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ اجلاس میں اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی گئی، اور شرکا نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا ایران کا عالمی قوانین کے مطابق حق ہے۔حکومت پاکستان کا موقف پاکستان کے عوام اور عالم اسلام کے مسلمانوں کی ترجمانی ہے۔
اجلاس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی جارحیت کے روکنے، آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام عمل میں لایا جائے۔تمام مسالک کے علماء و مشائخ نے انتہا پسندانہ سوچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام غیر مسلم شہریوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ امت کو جوڑنے کا فریضہ ادا کریں۔ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اپنے خطبات میں دوسروں کے عقائد کو طعن و تشنیع کا نشانہ نہ بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں عالمی معیار کے مطابق تدریسی عمل کو فروغ دیا جائے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری