این اے 245 ضمنی الیکشن؛پی ٹی آئی نے اہم کھلاڑی میدان میں اتار دیا

Jun 23, 2022 | 22:43:PM
تحریک انصاف، عامر لیاقت کے انتقال، خالی، نشست پر ، امیدوار کھڑا کر دیا
کیپشن: پی ٹی آئی جلسہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اسی فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم کھلاڑی محمود مولوی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔مولوی محمود نے اپنے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمیشن جمع کرائے اس کے علاوہ پی ایس پی کے حفیظ الدین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
یاد رہے کہ مولوی محمود کا شمار تحریک انصاف کے نظریاتی رہنماؤں میں ہوتا ہے، وہ کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وہ مشیر برائے وزارت ساحلی امور بھی رہ چکے بعد ازاں انہیں معاون خصوصی برائے بحری امور مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ساڑھے تین سال کرپشن چلتی رہی، ڈپٹی کمشنر کا ریٹ3 کروڑ روپے تھا، راجہ ریاض کا الزام