مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔لاہور ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

Jun 23, 2022 | 14:25:PM
مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔لاہور ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
کیپشن: طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، انجن ناکارہ ہونے کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پرواز پی کے 258 شارجہ سے لاہور اتر رہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا ، کپتان نے 168 مسافروں کیساتھ جہاز کو ائیرپورٹ پر اتار لیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ کی غفلت۔ پرچے آؤٹ

حکام کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ہو گیا ہے جس وجہ سے جہاز پرواز کے قابل نہیں رہا، پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے انجن کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کے لئے اچھی خبر