ریلیف کے منتظر عوام کیلئے ایک اور بری خبر

Jun 23, 2022 | 11:30:AM
 ریلیف کے منتظر عوام کیلئے ایک اور بری خبر
کیپشن: یوٹیلٹی اسٹورز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز پر کئی اشیا  مہنگی ہونے کے ایک روز بعد ہی دالوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162 روپے سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو ہوگئی ۔

سفید چنے کی قیمت 87روپے فی کلواضافے کے بعد 213روپے سے 300روپے فی کلوہوگئی  جبکہ دال مسور کی قیمت میں 55روپے  کے بعد 215روپے سے بڑھ کر 270روپے فی کلوہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کے حوالے اہم خبر آ گئی

خیال رہے کہ رواں ہفتے ہی وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ بنیادی غذائی اشیا کو کم قیمتوں میں فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈیش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہی بڑا اضافہ کیا گیا تھا اور نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔