والدین سے شکایت کیوں کی؟ طالبہ نے پرنسپل کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا

Jun 23, 2021 | 22:41:PM
والدین سے شکایت کیوں کی؟ طالبہ نے پرنسپل کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جہلم میں سکول کی طالبہ نے والدین سے شکایت کرنے پر پرنسپل کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئی۔ طالبہ نے فرار ہوتے وقت سکول ٹیچرز کو دھمکیاں بھی دیں۔
افسوس ناک واقعہ کے متعلق علاقہ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول کی پرنسپل نے والدین سے اس بات کی شکایت کی تھی کہ طالبہ کے سکول بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ طالبہ کو اس بات کا شدید رنج تھا اوراس نے پرنسپل پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کیا اور موقع سے فرار بھی ہو گئی۔ زخمی پرنسپل کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سکول انتظامیہ کے مطابق طالبہ کے بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہونے پر ٹیچرنے اسے سکول سے نکال دیا تھا۔سکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو پہلے بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ” بچوں کو امتحانات لئے بغیر ہی پاس کردیا جائے“بیان پر شفقت محمود کا دو ٹوک اعلان