ادا کا رہ حرا مانی کے بیرون ملک سیر سپا ٹے۔۔ویڈیو وا ئرل

Jun 23, 2021 | 21:17:PM
 ادا کا رہ حرا مانی کے بیرون ملک سیر سپا ٹے۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ادا کا رہ حرا مانی نے چھٹیاں گزارنے کے دوران بیرون ملک سے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ گاڑی میں پیٹرول خود بھرتی دکھائی دیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے بیرون ملک کا نام نہیں لکھا لیکن ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو سے اندزہ ہوتا ہے کہ وہ امریکا میں موجود ہیں۔اداکارہ نے سیر کے دوران لی گئیں متعدد تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ پاکستان میں پُر آسائش زندگی پر خدا کا شکر ادا کرتی دکھائی دیں۔

مختصر ویڈیو میں حرا مانی کو پیٹرول پمپ پر گاڑی میں پیٹرول خود ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اسی ویڈیو میں وہ بولتی سنائی دیتی ہیں کہ ہم لوگ خوش قسمت ہیں کہ پاکستان میں رہتے ہیں، جہاں گیس اسٹیشن پر کام کے لیے لوگ موجود ہوتے ہیں۔

اسی ویڈیو میں انہوں نے بیرون ملک کی خواتین کی تعریف کی اور کہا کہ وہاں سارا کام خواتین خود ہی کرتی ہیں۔ حرا مانی نے بتایا کہ ہم پاکستانی لوگ خوش قسمت ہیں کہ ہمیں گھریلو کام کے لیے تسنیم اور نظیرہ جیسی خواتین دستیاب ہیں اور وہ ایک آواز پر ہی آجاتی ہیں۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنا کھانا خود گرم کرو‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ۔۔ بھارتی شا ئقین کا جشن مگر اچانک ہی صو رتحال بدل گئی۔۔ویڈیو وا ئرل