معروف ادا کا رہ متھیرا کی سونیا حسین سے متعلق غلط فہمی دور ہو گئی

Jun 23, 2021 | 19:10:PM
معروف ادا کا رہ متھیرا کی سونیا حسین سے متعلق غلط فہمی دور ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین نے اداکارہ متیھرا کی ساری غلط فہمیوں کو دور کر دیا ہے۔

سونیا حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکارہ متیھرا کے لیے ایک نوٹ شیئر کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے متھیرا سے کال پر بات کر کے ان کی تمام غلط فہمیوں کو ختم کر دیا ہے۔سونیا نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’میں نے ابھی متیھرا سے کال پر بات کر کے ان کی تمام غلط فہمیوں کو ختم کر دیا ہے,ڈپریشن ایک حقیقت ہے اور اس سے نمٹنا بہت مشکل ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سن کر دل دکھا کہ متھیرا کو ڈپریشن سے اکیلے ہی نمٹنا پڑا تھا۔اگر آپ کو یا کسی اور کو بات کرنے کی ضرورت ہو تو یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میں صرف ایک کال کے فاصلے پر ہوں کیوں کہ غلط فہمیوں سےصرف پریشانی اور منفی خیالات جنم لیتے ہیں۔

سو نیا حسین کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی کوئی بھی بات دل میں نہ رکھیں یہ ایک صحت مند دماغ کے لیے ضروری ہے۔میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ کسی کے بارے میں اس کی بات سنے اور حقیقت جانے بغیر اپنا فیصلہ مت سنا ئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور طوبیٰ کی بھی طلاق ہوگئی ؟ سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا