آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ۔۔ بابر ٹاپ ٹین سے آﺅٹ۔۔کوہلی کی چو تھی پو زیشن

Jun 23, 2021 | 18:54:PM
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ۔۔ بابر ٹاپ ٹین سے آﺅٹ۔۔کوہلی کی چو تھی پو زیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ما نیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلئیرز سے متعلق رینکنگ جاری کردی۔ کپتان بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق ساوتھ افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے، وہ 2 درجے برتری کے ساتھ 10ویں نمبر پرآ گئے، بابر اعظم ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ میں 11 نمبر پر چلے گئے۔آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ پہلے ،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی رینکنگ میں چوتھے، ریشبھ پنت چھٹے اور روہت شرما ساتویں، ہنری نکلز آٹھویں اور ڈیوڈ وارنر کا نواں نمبر ہے۔بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اور بھارت کے روی چندرن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور طوبیٰ کی بھی طلاق ہوگئی ؟ سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا