عا مر لیاقت کے بعد طو بیٰ کا معنی خیز پیغا م جا ری

Jun 23, 2021 | 17:53:PM
عا مر لیاقت کے بعد طو بیٰ کا معنی خیز پیغا م جا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ما نیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے حالیہ بیان کے بعد ان کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کا سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام آ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطا بق سیدہ طوبیٰ عامر نے انسٹاگرام اکائونٹ میں موجودہ صورتحال کی پوسٹ شیئر کردی۔ پوسٹ میں درج تھا کہ ’اپنی پریشانیاں اور دکھ درد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بجائے، خدا کو بتائیں۔

سیدہ طوبیٰ عامر کی یہ پوسٹ ان کے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے حالیہ بیان کے بعد شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ان کا گھر ٹوٹ گیا ہے۔  کہنا مشکل ہے کہ سیدہ طوبیٰ عامر نے یہ پیغام اپنے شوہر کے لیے جاری کیا ہے یا پھر اس کے پیچھے وجہ کچھ اور ہے۔

یا د رہے کہ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ ’میں نے بہت تنگ آنے کے بعد یہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کیونکہ ایک خاتون کی وجہ سے مجھ پر تہمت لگائی گئی، مجھے تنقید کا نشانہ بنایا لیکن میں خاموش رہا۔انہوں نے کہا تھا کہ ’اس خاتون اور لوگوں کی تنقید کی وجہ سے میرا گھر ٹوٹ گیا، مجھے برا بھلا کہا گیا لیکن میں نے پھر بھی صبر کیا۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ ’اب میری برداشت ختم ہوگئی ہے اور میں نے اس خاتون کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کردیا ہے اور اب عدالت ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:یاسر نواز علیزےشاہ کی خو بصورتی کے دیوانے۔۔بڑی با ت کہہ ڈالی