خواجہ آصف کولاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

Jun 23, 2021 | 15:21:PM
 خواجہ آصف کولاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )آمدن سے زائد اثاثہ کیس میںلاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اثاثہ جات منی لانڈرنگ کیس میں خواجہ آصف کی ضمانت منظو ر کر لی ہے ، دو رکنی بینچ نے ن لیگی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ خواجہ آصف نے درخواست ضمانت 27 مارچ 2021 کو دائر کی تھی۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر تین دن میں دلائل مکمل ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام پرمہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری