دلیپ کمار نے ’دیوداس‘ کا ویڈیو  شئیر کر دیا، کلپ خوب وائرل

Jun 23, 2021 | 10:57:AM
  دلیپ کمار نے ’دیوداس‘ کا ویڈیو  شئیر کر دیا، کلپ خوب وائرل
کیپشن: بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار دلیپ کمار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار دلیپ کمار نےاپنی 1955 میں ریلیز کی گئی ایک یادگار فلم ’دیوداس‘ سے اپنا مشہور منظر سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اپنے ٹویٹر ہینڈل پر 98 سالہ دلیپ کمار  نے اپنی ایوارڈ یافتہ فلم ’دیوداس‘ کے مشہور منظر کی ایک مختصر کلپ شیئر کی۔اس منظر کی شوٹنگ دلیپ کمار اور اداکارہ وجینتی مالا کے درمیان کی گئی ہے ، فلم میں وجینتی مالا نے چندرمکھی کردار ادا کیا تھا۔
دلیپ کمار کی جانب سے شیئر کردہ اس منظر کی کلپ میں وہ نشےمیں اپنے دکھوں کو غرق کرتے ہوئے چندرمکھی کے بارے میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ1980 میں ہوتی تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں فائنل ہوتا،آئن بشپ