لاہور سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان

Jul 23, 2025 | 18:54:PM
لاہور سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران  تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشم ؒاول، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش متوقع کی ہے۔

فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، میں اگلے 12 سے24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔ پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ موسمی صورتحال کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیکس ادانہ کرنے والوں کی گاڑیاں بند ہوں گی