جنرل ساحر شمشاد مرزا کی استنبول میں عالمی دفاعی نمائش میں شرکت،اہم ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استنبول میں عالمی دفاعی نمائش میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے IDEF-2025 کا دورہ کیا،دفاعی نمائش میں عالمی دفاعی ایجادات اور ٹیکنالوجی پیش کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشادمرزا نے ترکی کے وزیر دفاع یاشار گلر ،ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گوراک ، آذربائیجان کے وزیر دفاع حسنوف زاکر اسگر اور ڈپٹی وزیر قربانوف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے باہمی دفاعی اشتراک مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا،ملاقات میں علاقائی سلامتی اور تکنیکی تعاون پر بھی مشاورت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا گیا،خطے اور دنیا میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی میں پاک فوج کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبا کے ناموں کا اعلان