طوفانی بارش، اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ 

Jul 23, 2023 | 10:18:AM
 آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ ٔپوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی /جنوبی بلو چستان اور سندھ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ  شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے، رومیل الیاس, عادیہ ناز) آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ ٔپوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی /جنوبی بلو چستان اور سندھ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ  شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

شہر لاہور میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی آج رات گرج چمک کیساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی کے افق پر بادلوں کا راج، آج کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے نقصانات ہوئے۔ ضلع واشک کے علاقے پتک میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ پتک بازار میں گھر اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔ ذرائع انتظامیہ کے مطابق سیلابی پانی سے گھروں اور دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ متائثرہ آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ضلع جھل مگسی میں یونین کونسل باریجہ بڑے پیمانے پر بارش سے متاثر ہوئی۔ بارش کے باعث ایم ایٹ پر ٹریفک کی آمد ورفت عارضی طور پر معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے29 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے  پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ اسی طرح 23 سے29 جولائی کےدوران موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی /اسلام آباد کے مقا می ندی نالوں جبکہ 22 اور 23 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں بشمول(بارکھان ،کوہلو،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ، کیچ، تربت، آواران، پسنی، اورماڑہ، گوادار  اور گردو نواح) کے  ندی  نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

 22 سے 24 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث زیریں سندھ( تھرپارکر ، عمرکوٹ ، میرپور خاص، سانگھڑ ، خیرپور، ، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی اور حیدرآباد )کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز بیرون ملک طویل ملاقاتوں کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

دوسری جانب پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ سے  دریائے چناب اور راوی میں آئندہ 48 گھٹنے میں پانی کی سطح بلند ہونے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ صوبے بھر کی انتظامیہ کو انتظامات مکمل رکھنے اور الرٹ رہے کی ہدایات کر دی گئی۔

واضح رہے کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،پنجاب، سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش لاہور (ایئر پورٹ 209، گلشن راوی 204، نشتر ٹاؤن، تاج پورہ 198، جوہر ٹاؤن 190، لکشمی چوک 182، شاہی قلعہ 177، قرطبہ چوک 175، مغل پورہ 167، اقبال ٹاؤن 164، فرخ آباد 163، اپر مال 128، چوک ناخدا 126، گلبرگ 115، سٹی 113، سمن آباد 104)، جہلم 99، نارووال 68، منڈی بہاؤالدین 47، قصور 27، منگلا 25، نورپورتھل 24، اسلام آباد 23، مری 16، اوکاڑہ 5، بھکر 4، بہاولپور ، گوجرانوالہ 2، سیالکوٹ 2 ، گجرات ایک، کراچی (نارتھ کراچی 42، سرجانی 31، گلشن معمار 17، گلشن حدید 03، اورنگی ٹاؤن، سعدی ٹاؤن 02، یونیورسٹی روڈ 01)، نگرپارکر 17، چھاچھرو 16، ڈہلی 5، مٹھی 4، شہید بینظیر آباد 2، کلوئی 2، میرپور خاص ایک، گڑھی دوپٹہ 41، مظفرآباد 29، کوٹلی ایک، بالاکوٹ 36، بنوں 21، چترال 13، مالم جبہ 8، کاکول 7، دیر، پٹن 6، سیدو شریف 2، کالام ،ڈی آئی خان ایک، قلات 30، لسبیلہ 5، بارکھان ایک، ا سکردو 12، گلگت 4اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔