وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)وفاقی وزیر احسن اقبال نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
احسن اقبال نے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان سے ان کی خالہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا, ذرائع کے مطابق ملاقات میں احسن اقبال نے مولانا فضل الرحمان کے غزہ پیس معاہدہ سے متعلق تحفظات سنے۔
مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں حکومتی پالیسیوں سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا، آپ کے تمام تحفظات اور خدشات سے وزیراعظم کو آگاہ کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں :پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود3 بلز منظور