ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی

Jan 23, 2026 | 16:00:PM
ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری )محکمہ صحت و آبادی کے زیر انتظام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
 تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ ،ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 
مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس سمیت تمام سٹاف پر موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے،ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و عملہ لینڈ لائن فون استعمال کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: ’’نوجوان ڈاکٹرز کیلئےتحقیق اور طبی تعلیم کی مضبوطی ‘‘پرپی جی ایم آئی میں سیمینار
مراسلے کے مطابق دوران ڈیوٹی ایمرجنسی میں موبائل فون استعمال پر تادیبی کارروائی ہوگی۔