قومی کرکٹرز سے مالی فراڈ کا انکشاف

Jan 23, 2026 | 15:43:PM
 قومی کرکٹرز سے مالی فراڈ کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)فراڈیوں نے قومی سٹارز کو بھی نہ بخشا،سابق و موجودہ قومی کرکٹرز سے مالی فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بزنس مین نے سابق و موجودہ قومی کرکٹرز سے کروڑوں روپے بٹورے۔

کرکٹرز نے منافع کے ماہانہ منافع 8 سے 9 پرسنٹ کروڑوں روپے بزنس مین کے پاس انویسیٹ کئے۔

بزنس مین نے ابتدائی طور پر کئی مہینے کرکٹرز کو منافع بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں:منشیات سمگلنگ کی کوشش ، سعودی عرب میں پاکستانی کو سزائے موت

بزنس مین نے کاروبار میں نقصان پر نہ منافع دیا اور نہ ہی اصل رقم واپس کی۔

کرکٹرز سے دو ارب سے زائد روپے کے فراڈ ہوا،پیسے ہڑپ ہونے پر کرکٹرز پریشان ہیں۔

فراڈ کے شکار کسی کرکٹرز نے تاحال مقدمے کے انداج کےلئے درخواست نہیں دی۔

قومی کرکٹرز کے جلد بزنس مین کے خلاف مقدمات درج کرایا جائے گا۔