’پی ٹی آئی کے جیتے آزاد امیدوار آئی پی پی میں شامل ہوں گے‘

Jan 23, 2024 | 12:17:PM
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے پی ٹی آئی امیدواروں سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی والے اس بار  الیکشن جیت کر ہمارے ساتھ ہونگے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے پی ٹی آئی امیدواروں سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے،کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والے اس بار  الیکشن جیت کر ہمارے ساتھ ہونگے۔

آئی پی پی کے صدر علیم خان نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی کے کئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے جیتنے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا و عدہ کیا ہے تاہم علیم خان نے ان امیدواروں کے نام بتانے سے گریز کیا ہے۔

اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ  بہت سے افراد ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، کئی پرانے دوست ہیں جن سے تعلق رہا ہے۔

مزید پڑھیں:"ایکس " میں بھی آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت متعارف

واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں کی مہم جاری ہے۔

خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کررکھی ہے،جہاں آئی پی پی کے امیدوار ہیں وہاں ن لیگ نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے ہیں ۔