سابق برطانوی سٹار فٹبالر کو بیٹے کے ساتھ آن لائن مذاق مہنگا پڑ گیا

Jan 23, 2023 | 13:35:PM
سابق برطانوی سٹار فٹبالر کو بیٹے کے ساتھ آن لائن مذاق مہنگا پڑ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق برطانوی فٹبالر کو اپنے بیٹے کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی سٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اور ان کا بیٹا رومیو ایک دوستانہ فٹ بال میچ کے دوران آن لائن دوستانہ مذاق کر رہے تھے۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق دونوں باپ بیٹا گزشتہ روز  امارات کی مہنگی نشستوں پر بیٹھ کر آرسنل اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوستانہ میچ سے لطف اندوز ہو رہے تھے جبکہ بیٹا آرسنل کو سپورٹ کر رہا تھا اور باپ مانچسٹر یونائیٹد کو۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ بیکہم مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایک لیجنڈری فٹبالر تھے۔ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کےعلاوہ ریئل میڈرڈ، لا گلیکسی، پی جی سی جیسے بڑے کلبوں کے ساتھ ساتھ اپنے ملک برطانیہ کی قومی فٹبال ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

ضرور پڑھیں :سابق آسٹریلوی کپتان مائیک کلارک گھریلو تشدد کا شکار

میچ بہت ہی کانٹے دار رہا اور ڈیوڈ بیکہم سارے میچ میں اپنی ٹیم کی برطری سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ میچ کے آخری لمحات میں آرسنل کی ٹیم نے میچ میں واپسی کی اور فتح اپنے نام کر لی۔ جس پر رومیو نے اپنی پسندیدہ ٹیم کی جیت پر خوشی منائی اور سٹیڈیم کے باہر  اپنے باپ کے ساتھ لی گئی سیلفی کو ٹویٹر پر اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بابا آرام سے سو جائیں۔ جس پر ڈیوڈ بیکہم نے پوسٹ کے نیچے ایک غصے والے چہرے کے ساتھ "Whatever" کے ساتھ تبصرہ کیا۔ڈیوڈ  بیکہم کا سب سے بڑا بیٹا بروکلین بیکہم بھی اس مذاق میں شامل ہوا اور اس نے پوسٹ کیا "ہاہا دو ہارٹ اموجی کے ساتھ " ۔