اپوزیشن کے پاس ایک ہی راستہ ،پیسےواپس کریں یاجیل کاٹیں ،فوادچودھری

Jan 23, 2021 | 14:56:PM
اپوزیشن کے پاس ایک ہی راستہ ،پیسےواپس کریں یاجیل کاٹیں ،فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی  وادچودھری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہےبراڈشیٹ پرملک قیوم پرمبنی کمیشن تشکیل دیاجائے،کمیشن میں رفیق تارڑ،افتخارچودھری جیسےشامل ہوں۔

   ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک قیوم اور افتخار چودھری کےعلاوہ کسی پر اعتبار نہیں ،ان کو پتہ ہے کہ جب بھی ایسے لوگ احتساب کریں گے جن کو خریدنا مشکل ہو گا، ان کی چیخیں آسمان تک جائیں گی  اب یہی ہو رہا ہے۔ہر کام اپوزیشن کی خواہش پر نہیں ہو سکتا۔اپوزیشن کے پاس دو ہی راستے ہیں، پیسے واپس کریں یا جیل کاٹیں۔