پارکنگ میں لیٹے جوانوں کی تصاویر، جو بائیڈن نے نیشنل گارڈز سے معذرت کرلی

Jan 23, 2021 | 14:50:PM
پارکنگ میں لیٹے جوانوں کی تصاویر، جو بائیڈن نے نیشنل گارڈز سے معذرت کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کار پارکنگ میں لیٹے ہوئے جوانوں کی تصاویر سامنے آنے پر نیشنل گارڈز سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے دور صدارت کے آخری دنوں میں کیپیٹل ہل حملے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کیلئے 25 ہزار نیشنل گارڈز کو سکیورٹی ڈیوٹی پر  تعینات کیا گیا تھا ، بعد ازں امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کے لئےسکیورٹی پر تعینات نیشنل گارڈز کی کیپٹل ہل کی کار پارکنگ میں سوتے ہوئے تصاویر سامنے آئی تھیں، جس کے بعد بعض امریکی سیاستدانوں اور کچھ ریاستوں کے گورنرز نے شدید  غصے کا اظہار کیا اور ان اہلکاروں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے نیشنل گارڈ بیورو کے سربراہ سے ملاقات کی اور ان سے واقعے پر معذرت کی جبکہ امریکی صدر کی اہلیہ خاتون اول جِل بائیڈن نے بھی نیشنل گارڈز سے ملاقات کی اور انکا شکریہ ادا کیا۔جوبائیڈن کی اہلیہ نے نیشنل گارڈز کو وائٹ ہاؤس کی طرف سے بطور تحفہ بسکٹ بھی پیش کئے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی سینیٹر ٹم اسکاٹ نے بھی نیشنل گارڈز کی تصاویر پوسٹ کیں اور شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔