وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ سیکرٹریٹ میں ای آفس کا باقاعدہ آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے میں پہلی بار ای آفس سسٹم نافذکر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق 23 فروری 2026 سے وزیراعلیٰ ہاؤس سیکرٹریٹ میں ای آفس کا باقاعدہ آغازہو گیا۔پرنسپل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، سیکشن افسران اور دیگر اعلیٰ حکام کی تمام خط و کتابت ای-ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگی، اعلیٰ سطحی کرسپونڈنس بھی مکمل طور پر ای آفس پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق سرکاری مراسلات میں پیپر لیس نظام کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ فزیکل فائلوں میں کام مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام دفاتر کو فوری طور پر ای آفس سسٹم پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ضروری اور فعال فائلوں کی سکیننگ اور اپ لوڈنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سندھ نے باقی ریکارڈ کی مرحلہ وار ڈیجیٹائزیشن ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آئی ٹی سیکشن کی جانب سے تربیت اور ٹیوٹوریلز فراہم کیے جائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق نفاذ کے دوران درپیش مسائل فوری طور پر آئی ٹی سیکشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈیجیٹل فائل مینجمنٹ کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی میں بہتری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل خط و کتابت سے شفافیت، رفتار اور ریکارڈ مینجمنٹ میں نمایاں بہتری آئے گی۔سرکلر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف کی جانب سے جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:5G انٹرنیٹ سروسز کے آغازکا اعلان ، وزیراعظم نے بڑی خوشخبری سنا دی