چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا سے ملاقات

Feb 23, 2026 | 22:00:PM
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا سے ملاقات
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان نیازی)چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا سے ملاقات، ہنگری حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے سالانہ 400 مکمل اسکالرشپس کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔

ہنگری کی انجینئرنگ ڈگریوں کی پاکستان انجینئرنگ کونسل میں تسلیم  ہونے کے مسلے کے حل کے لیے پاکستان اور ہنگری نے تحقیق، کلچر اور آثارِ قدیمہ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ہنگری کے سفیر نے ٹیکسلا، ہڑپہ اور موہنجوداڑو جیسی قدیم تہذیبوں پر ریسرچ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پرچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز اختر نے کہا کہ  ہنگری ریکٹرز کانفرنس اور پاکستان وائس چانسلرز فورم کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط ہوں گے، دو طرفہ تعلیمی تعلقات میں وسعت کے لیے ایچ ای سی ہنگری کو بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ