ایس ای سی پی کی غیر ملکی کمپنیوں کے انخلا سے متعلق خبروں کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )ایس ای سی پی کی غیر ملکی کمپنیوں کے انخلا سے متعلق خبروں کی تردید، 2022 سے 2025 کے دوران صرف 19 غیر ملکی کمپنیاں بند ہوئی ہیں، 2022 سے 2025 کے دوران 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرہوئیں۔
خبروں میں دی گئی 125 کی تعداد 1977 سے اب تک بند ہونے والی مجموعی کمپنیوں کی ہے، ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر موجود فہرست میں ہر کمپنی کے بند ہونے کا سال واضح درج ہے۔
ایس ای سی پی کے ڈیٹا کو بدنیتی سے گمراہ کن طور پر پیش کیا گیا ، پاکستان میں 1,157 غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، صرف جنوری 2026 میں 82 مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔
ایس ای سی پی کے مطابق چین، امریکا، برطانیہ، ترکی، آسٹریلیا، جرمنی سے پاکستانی کمپنیوں میں سرمایہ کاری آئی، غلط رپورٹنگ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ