جمہوریت ڈیڈ لاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے،رانا ثنا اللہ

Feb 23, 2026 | 19:16:PM
جمہوریت ڈیڈ لاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے،رانا ثنا اللہ
کیپشن: راناثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابرشہزادترک)وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت ڈیڈ لاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، ایک شخص ضد پر کھڑا ہو، کوئی بات ماننے کیلئے تیار نہ ہو، اس کا کیا کریں۔

 سینیٹ اجلاس میں مشیرِ سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ سیاست دان تو اکٹھے ہوئے تھے، میثاق جمہوریت کیا تھا،اس شخص نے کہا میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، ان کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف  بڑھنے کی کوششیں  کی گئیں،  انتظامیہ نے اس کے پیش نظر اقدامات کیے۔ 

رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کا معاملہ عدالت میں ہے، خود پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، سپریم کورٹ نے نوٹس لیا فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا، حکومت نے بانی پی ٹی آئی کا علاج کرایا، حکومت نے متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی ہے ،پی ٹی آئی نے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی۔

ان کاکہناتھا کہ خدا کی رحمت توبہ سے مشروط ہے، ہٹ دھرمی سے نہیں، سیاستدانوں کو مل بیٹھنا چاہیے، مگر چارٹر آف ڈیموکریسی کس نے ختم کیا،2018 میں اقتدار کیسے حاصل کیا گیا ؟

رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کال پر انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات کیے، چند افراد نے سڑکیں بلاک کیں، عوام کی آمدورفت متاثر ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں کے حکم کے مطابق سہولیات دی جا رہی ہیں، سپریم کورٹ نے جیل حکام سے رہائشی کنڈیشنز پر رپورٹ طلب کی، جیل رپورٹ اور کمیشن رپورٹ میں کوئی تضاد نہیں،ان کاکہناتھا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے 16، 19 اور 24 تاریخ کو معائنہ اور علاج مکمل کیا، سپریم کورٹ کی نگرانی میں طبی معائنہ کرایا گیا، اپیلیں عدالت میں زیرِ سماعت ہیں، قانونی عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر  پرلمبی تعطیلات کا اعلان، سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئیں