متحدہ ہمیشہ وفاقی حکومت میں رہی، 3 میئر رہے، کراچی کو کیا دیا،سینیٹر وقار مہدی

Feb 23, 2026 | 18:48:PM
متحدہ ہمیشہ وفاقی حکومت میں رہی، 3 میئر رہے، کراچی کو کیا دیا،سینیٹر وقار مہدی
کیپشن: سینیٹر وقار مہدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی  نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہمیشہ وفاقی حکومت میں رہی، 3 میئر رہے، کراچی کو کیا دیا، پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، آپ ایسی سازشی سیاست نہ کریں، ہم نے بھارت سے آنے والے مہاجرین کو گلے لگایا۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر وقار مہدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایک یونیورسٹی میں ایک منصوبے کے تحت تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں سندھ کی تقسیم کی بات کی گئی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ 

سینیٹر وقار مہدی کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ارکان نے تاریخی قرارداد پیش کی، کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے، پتہ نہیں انہیں کیا خواب آتا ہے، کبھی جناح پور کا منصوبہ لاتے ہیں کبھی کچھ اور۔ 

پی پی سینیٹر کاکہناتھا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ وفاقی حکومت میں رہی، 3 میئر رہے، کراچی کو کیا دیا، پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، آپ ایسی سازشی سیاست نہ کریں، ہم نے بھارت سے آنے والے مہاجرین کو گلے لگایا۔

سینیٹر وقار مہدی کاکہناتھا کہ سندھ وفاقی اردو یونیورسٹی کی صورتِ حال بہت ابتر ہے، وفاقی وزیرِ تعلیم کی کارکردگی صفر ہے، ایم کیو ایم ہر وفاقی حکومت کا حصہ رہی ہے، ایم کیو ایم نے آج تک کراچی کو کچھ نہیں دیا، ایم کیو ایم نے کراچی کو لاشوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر  پرلمبی تعطیلات کا اعلان  ،سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئیں