ون ویلرز کا گرین بس پر پتھراؤ،مسافر زخمی

Feb 23, 2026 | 15:03:PM
ون ویلرز کا گرین بس پر پتھراؤ،مسافر زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں ون ویلرز کرنیوالے اوباش نوجوانوں نے گرین بس پر پتھراؤ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہو گیا۔

گرین بس پر حملے کا واقعہ چکلالہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

تھانہ چکلالہ پولیس نے بس کے کیپٹن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 حملہ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ون ویلنگ کرتے ہوئے اوباش نوجوان بس پر حملہ آور ہوئے، جنہوں نے گرین بس پر پتھراؤ کیا۔

 ڈنڈے مارے، پتھراؤ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے، گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال 7 موٹر سائیکلیں پولیس نے قبضے میں لے لیں۔

مزید پڑھیں:وہ درخت جس پر پھل نہیں بلکہ ’’پیسے‘‘ اُگتے ہیں؟