جوش انگلس قذافی سٹیڈیم اور لاہوری شائقین کے معترف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )آسٹریلیا کے بیٹر جوش انگلس لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور یہاں آنے والے شائقین کے معترف ہوگئے، کہا کہ انہوں نے آج کے میچ کو بہت انجوائے کیا۔
قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوش انگلس کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹنرشپ بہت اچھی رہی، لبوشین اور شارٹ نے اچھا پلیٹ فارم دیا۔
سنچری میکر بیٹر نے کہا کہ وکٹیں جلد گرنے کے باوجود رن ریٹ کو برقرار رکھا، میں نے اسکور بورڈ کو زیادہ نہیں دیکھا۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کا 352 رنز کا ہدف عبور کرکے نئی تاریخ رقم کردی
انکا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم کی پچ بہت اچھی رہی، 350 بڑا ہدف ہوتا ہے، وکٹ بہت اچھی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے ہمیں پلیٹ فارم بنانے کا موقع ملا، یہ ایک اسپیشل اننگز رہی، آئی سی سی ایونٹ ہے، اس کا اپنا امپیکٹ ہے۔
اپنے اگلے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے جوش انگلس کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف پہلے بھی کھیل چکے ہیں، ہمیں ان کی صلاحیتیوں کا اندازہ ہے۔
جوش انگلس نے سٹیڈیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماحول بہت شاندار تھا، نئے اسٹینڈز بنے، شور ناقابل یقین تھا، بہت انجوائے کیا۔