بھارت کیخلاف میچ میں جیت کیلئے پُرامید رہنا چاہیے : وہاب ریاض
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہمارے سارے کھلاڑی شیر ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پُرامید رہنا چاہیے، ویرات کوہلی اور روہت شرما کیریئر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گے۔
اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیریئر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہوگی۔
مزید پڑھیں:سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی پی سی بی میں دوبارہ انٹری
وہاب ریاض نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دباؤ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں ان کا کردار بڑا اہم ہوگا، پاکستان ٹیم نے انہیں جلد آؤٹ کرلیا تو یہ میچ میں ان کے لیے بڑا چانس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات کپتان محمد رضوان اور پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، سارا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس انداز سے کھیلتے ہیں اور آپ کی باڈی لینگویج کیا ہے۔