باجوڑ، پولیو انچارج کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث5 ملزم گرفتار

Feb 23, 2024 | 19:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہید)باجوڑ میں سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پولیو انچارج ڈاکٹر عبدالرحمن ٹارگٹ کلنگ میں ملوث5 ٹارگٹ کلرز گرفتارکرلئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ ،دستی بم برآمدہوئے،گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے دیگر قبائلی رہنماؤں کو بھی ٹارگٹ کرنے کا اعتراف کرلیا، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان سے روابط ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کی پیٹ میں درد کی شکایت آپریشن کے دوران ایسی چیزیں نکل آئیں، ڈاکٹرز بھی حیران