فیصل شادی خیل چولستان جیپ ریلی کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام

Feb 23, 2024 | 19:10:PM
فیصل شادی خیل چولستان جیپ ریلی کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بہاولپور میں جاری 19 ویں چولستان جیپ ریلی میں 2023ء کے فاتح فیصل شادی خیل ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام ہوگئے۔

چولستان جیپ ریلی 2023ء کے فاتح فیصل شادی خیل کی گاڑی ریس کے دوران خراب ہوگئی اور مقررہ فاصلہ طے نی کرسکی۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی کے آئین میں تبدیلی کا فیصلہ

فیصل شادیخیل خیل کی گاڑی 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہوئی۔

اب تک کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پریپیرڈ کیٹگری کے پہلے مرحلے میں تاحال زین محمود پہلے، نادر مگسی دوسرے اور آصف فضل چوہدری تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔