وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

Dec 23, 2025 | 22:50:PM
 وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے وفاقی بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والے 17 افسران کے تقرر و تبادلوں، ریٹائرمنٹ اور رخصت پر روانگی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیںجس کے مطابق  گریڈ 22 کے او ایس ڈی مرزا ناصرالدین مشہود احمد کو اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ او ایس ڈی محمد ریاض الدین خان کو ڈائریکٹر جنرل، پورٹس اینڈ شپنگ ونگ کراچی تعینات کیا گیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ ونگ عالیہ شاہد کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ 

 مزید برآں او ایس ڈی ڈاکٹر محمد طاہر نور کو ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سینئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن حمیرا اعظم خان کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

دریں اثناء ممبر، فیڈرل بورڈ آف ریونیو امبرین افتخار کو ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ او ایس ڈی محمد اعجاز غنی کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن، تقرر کے منتظر سرفراز درانی کو ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن، او ایس ڈی عذرا جمالی کو جوائنٹ سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن، او ایس ڈی طارق محمود جاوید کو جوائنٹ سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن اور تقرری کے منتظر مظفر علی برکی کو جوائنٹ سیکریٹری مواصلات ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر گریڈ 20 کے افسر محمد عدنان دیار کی خدمات پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کو واپس کی گئی ہیں۔

 علاوہ ازیں نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج گریڈ 21 کے محمد عمران خان مہمند کو تفویض کیا گیا ہے، علاوہ ازیں سیکریٹریٹ گروپ، گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن عامر محی الدین کی 18 نومبر 2026 کو سرکاری ملازمت کی عمر کی حد 60 برس کی تکمیل پر ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مزید برآں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات کیپٹن (ر) چوہدری اویس افضل کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہیں، نیز، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن عمر محمد اعظم خان کو تبدیل کر ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 21 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جودت ایاز کی 21 دسمبر 2025 سے 21 جنوری 2026 تک بیرونِ ملک روانگی کیلئے رخصت کی منظوری دی گئی ہے۔