اڈیالہ جیل کے قریب جنگلی سور کا حملہ،گھر کے باہر کھیلتا بچہ شدید زخمی

Dec 23, 2025 | 22:09:PM
اڈیالہ جیل کے قریب جنگلی سور کا حملہ،گھر کے باہر کھیلتا بچہ شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب اڈیالہ روڈ ڈھلہ گاؤں میں بچے پر جنگلی سورنےحملہ کردیا۔ شدید زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاْ۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ روڈ ڈھلہ گاؤں میں بچے پر جنگلی سور نے حملہ کر دیا ، جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دیتے ہوئے بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے خون کے بہاؤ کو فوری طور پر روک دیا۔

بتایا گیا ہےکہ بچہ گھر سے باہر کھیل رہا تھا، کہ اچانک جنگلی سور کے حملے میں زخمی ہو گیا۔زخمی بچے کا نام حسنین ہےاور اس کی  عمر 10 برس ہے۔بچے کے پیٹ اور ٹانگوں پر شدید گہرے زخم آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی