امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف سے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کی ملاقات
ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلۂ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان کی جانب سے پاک بحریہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف سے ریئر ایڈمرل احمد محمد آل بن علی نےملاقات کی، اس ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی و بحری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ دونوں ممالک کے مضبوط اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم ظاہر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت آن ٹاپ، جہاں غیر مساوات انتہائی شدید سطح پر پہنچ چکی ،ورلڈ ان ایکویلیٹی رپورٹ