اس بار احتجاج کیلئے پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے: شفیع جان  

Dec 23, 2025 | 08:42:AM
اس بار احتجاج کیلئے پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے: شفیع جان  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ کی طرف جارہی ہے، مزاحمت ہی آخری راستہ ہے۔

  ایک انٹریو  میں   شفیع جان نے کہا کہ  اس بار احتجاج کیلئے پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور نیکسٹ لیول کی تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 8 فروری کو پہیہ جام شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے، سٹریٹ موومنٹ کی تیاری ہورہی ہے، تحریک کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کے پاس ہے، جب بھی تحریک کی کال دی جائے گی تو لاکھوں لوگ نکلیں گے۔ 

انہوں نےکہا کہ صرف دو صورتوں میں مذاکرات ممکن ہیں، یا تو نئے انتخابات ہوں یا پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت لیڈر شپ اور کارکنوں کی رہائی اور جھوٹے مقدمات پر بات کرتی ہے تو ہم بھی بات چیت کےلیے تیار ہیں۔

شفیع جان نے دعویٰ کیا کہ انہیں سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔