سردیوں میں صحت مند رہنے کے لیے کیا کھانا چاہیے؟

حافظہ فرسہ رانا

Dec 23, 2022 | 15:47:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سردیوں میں صحت مند رہنے کے لیے کیا کھانا چاہیے؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سردیوں کی آمد آمد ہے اور ہم جہاں سارا سال اس خوبصورت موسم کا انتظار کرتے ہیں وہاں اس موسم کے ساتھ جُڑی کُچھ بیماریاں ہمیں اس دل نشین موسم سے لطف اندوز نہیں ہونے دیتیں سردیاں انسان کے امیون سسٹم (قوت مدافعت) کو کمزور کر دیتی ہیں اور اسی وجہ سے ہم عام طور پر سردیوں میں نزلے کھانسی اور زکام جیسی بیماریوں کا شکار رہتے ہیں سردیوں میں امیون سسٹم کو ٹھیک رکھنے اور صحت مند رہنے کے لیے ہمیں اپنی خوراک میں کُچھ ایسے کھانے شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں اندر سے مضبوط اور صحت مند رکھیں مندرجہ ذیل کھانےجو سردیوں میں ہمیں جہاں سردی اور بیماری سے بچائیں گے وہاں ہمیں اس موسم سے لطف اندوز ہونے میں بھی مدد گار ہوں گے۔

سردیوں کے فروٹس مسمی مالٹا کینو وغیرہ اینٹی آکسیڈینٹ خوبیوں سے بھر پور ہوتے ہیں اور ان میں شامل وٹامن سی سردیوں میں ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے لہذا ان فروٹس کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں اور سٹرس فروٹس کیساتھ ٹماٹر سُرخ مرچ اور آلو اور شکرقندی کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں
ساگ:


سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک ساگ اجوائن کے پتے اور سبز پیاز بھی سردیوں کے ایسے کھانے ہیں جو ہمیں اندر سے مضبوط بناتے ہیں اور بیماریوں سے لڑنے کی قوت عطا کرتے ہیں سردیوں میں جب امیون سسٹم کمزور ہوتا ہے تو ایسے کھانے جن میں زنک کی مقدار زیادہ ہو ہمارے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں زنک والے کھانوں میں کالے چنے لوبیا انڈے گوشت اور امرود انار وغیرہ زنک سے بھرپور ہوتے ہیں
سردی کی آمد کیساتھ ہی سردیوں کی سبزیاں اور فروٹس بھی بازار میں ملنا شروع ہوجاتے ہیں ان سبزیوں اور فروٹس کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور نیچے دیئے گئے کھانوں کو اپنی خوراک میں شامل کریں تاکہ آپ کی قوت مدافعت سردی سے کمزور نہ ہو
شہد:


شہد اُم الشفا ہے جس میں وٹامنز اور منرلز کے ساتھ بے شمار اینٹی آکسیڈینٹ خوبیاں شامل ہیں جو آپ کے جسم میں موسمی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہیں اور سردی سے متاثر نہیں ہونے دیتی
ڈرائی فروٹس:


خشک میوہ جات سردیوں میں کسی اکسیر سے کم نہیں لیکن ان کا استعمال صبح کے ناشتے میں کریں تاکہ یہ معدے پر بھاری نہ ہوں اور معدے کو ان کو ہضم کرنے میں آسانی ہو اور جسم سارا دن ان کی توانائی سے مستفید ہو سکتے خشک میوہ جات میں بادام اخروٹ اور پستے کے علاوہ کشمش انجیر اور خشک خوبانی کو بھی اپنی خوراک میں شامل کریں
دیسی گھی:


دیسی گھی کے متعلق عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چربی کی وجہ سے نقصان دہ ہے مگربہت سی میڈیکل تحقیقات کے مُطابق خالص دیسی گھی جسم سے بُری چکنائی کا خاتمہ کرتا ہے دیسی گھی کا ایک چمچ روازنہ صبح کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں تاکہ سردی کی خشکی آپ کو متاثر نہ کرے۔

تلسی ادرک اور نیازبو کے پتے:


یہ تینوں اینٹی بیکٹریل، اینٹی بائیوٹک اور اینٹی وائرل خوبیوں سے بھرپور ہوتے ہیں خاص طور پر ادرک کا زیادہ استعمال سردی میں کھانسی اور بلغم جیسی بیماریاں پیدا نہیں ہونے دیتا آپ ان تینوں کو اُبال کر ان کا قہوہ بھی استعمال کر سکتے ہیں
کالی مرچ اجوائن اور ہینگ:


ان تینوں چیزوں کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں خاص طور پر اپنی چائے اور قہوے میں ان کا استعمال بڑھائیں تاکہ آپ کو سردی نہ لگے کالی مرچ اجوائن اور ہینگ آپ کے جسم کی گرمائش کو برقرار رکھتی ہیں اور کم اور باریک لباس پہننے پر بھی آپ کو سردی نہیں لگنے دیتی
گُڑ اور شکر:


گُڑ اور شکر جہاں آپ کے نظام انہظام کو بہتر بناتے ہیں وہاں یہ جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں بھی انتہائی مدد گار ہیں سردیوں میں اپنے قہوے اور میٹھے کھانے میں چینی کی بجائے گُڑ اور شکر کا استعمال کریں خاص طور پر چائے میں چینی کی جگہ شکر ڈالیں
لہسن:


اپنی اینٹی بیکٹریا اور اینٹی وائرل خوبیوں کی وجہ سے لہسن سردیوں کی سب سے زبردست خوراک ہے جو بیشمار خوبیوں کے ساتھ ساتھ سردی میں ہماری قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور ہمیں سردی کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہےان کھانوں کے ساتھ ساتھ سردیوں میں دُودھ مچھلی اور پانی کا استعمال بھی کریں اور ساری سردیاں ڈاکٹر سے محفوظ رہیں اور موسم سے خوب لطف اندوز ہوں