ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال کون ہیں؟؟

Dec 23, 2022 | 14:15:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال کون ہیں؟؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ ان سے 13 برس چھوٹے ہیں ۔ مرزا بلال بیگ حالات حاضرہ پر کامیڈی کرتے ہیں ۔

مرزا بلال بیگ مختلف ریلز کے ذریعے بھی حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہیں۔بلال مختلف ٹی وی جینلز پر کامیڈی شوز بھی کرتے رہے ہیں ۔ جبکہ ممکری آرٹسٹ بھی ہیں ۔

ریحام خان نے تیسری شادی کرلی ۔ اپنی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ ان کی شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی ۔ اس تقریب میں ریحام کے والدین نے شرکت نہیں کی ۔ جبکہ بلال بیگ کے والدین نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

ریحام خان نے لکھا بلال بیگ کے حوالے سے لکھا کہ وہ ایک ایسا شخص ہیں جن کی ذہانت سے وہ متاثر ہوئیں ۔ وہ ایک ایسا شخص ہیں جو میرے تلخ حالات میں میرے ساتھ تھے۔