ایران کے جوہری پروگرام پر کل حملہ کرسکتے ہیں:اسرائیل

Dec 23, 2021 | 14:55:PM
اسراءیل کی ایرا ن کو حملے کی دھمکی
کیپشن: اسراءیل کی ایرا ن کو حملے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فضائیہ کے نامزد ائیرچیف جنرل ٹومر بار نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایران کے جوہری پروگرام پر مستقبل قریب یا کل ہی کامیابی سے حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈسٹرکٹ کورٹ کے اندر دھماکہ۔۔2 افراد ہلاک ۔۔ 5 زخمی
عرب میڈیا کے مطابق ایک بیا ن میں اسرائیلی فضائیہ کے نامزد ائیرچیف نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کل ہی ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل بہت آسانی کے ساتھ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے، یہ ہم سے صرف ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، کوئی وجہ نہیں کہ ہم اسرائیل کے جوہری پروگرام کو چلنے دیں۔

 یا د رہے کہ جنرل ٹومر اپریل میں اسرائیلی فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوری میں لاک ڈائون کا امکان۔۔