کابل میں دھماکہ،ہلاکتوں کا خدشہ

Dec 23, 2021 | 14:05:PM
کابل میں دھماکہ، فائل فوٹو
کیپشن: کابل میں دھماکہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاسپورٹ آفس کے گیٹ کے قریب دھماکا ہو گیا۔جانی نقصان کے حوالے سے ابھی کچھ واضح نہیں ہو سکا۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کے حوالے ابھی کچھ واضح ہے۔

واضح رہے کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد سروس دوبارہ شروع ہونے کے بعد حالیہ دنوں میں سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے افغانوں کا ایک بڑا ہجوم پاسپورٹ آفس کے باہر جمع ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    قابل افسوس ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے ہیں۔۔ وزیراعظم عمران خان