حکومت مہربان ۔۔کالجز طلباکیلئے لمبی چھٹیوں کا اعلان

Dec 23, 2021 | 12:47:PM
دو ماہ کی لمبی چھٹیاں
کیپشن: آزاد کشمیر میں طلبا کالج سے باہر آتے ہوءے ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر نے کالجوں کے لیے دو ماہ سے زائدموسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں واقع کالجز میںموسم سرما کی چھٹیاں 27 دسمبر سے 27 فروری تک ہوں گی ۔وہ علاقے جہاں سردی کی شدت کم ہوتی ہے وہاں پر 27 دسمبر سے 4 جنوری 2022 تک ہوں گی ۔یہ حکم سرکاری اور پرائیویٹ دونوں کالجوں کے لیے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق اہم اعلان