اسٹار فٹبالر میسی نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Dec 23, 2020 | 15:42:PM
اسٹار فٹبالر میسی نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسٹار فٹ بالر لیونل میسی  نےاپنے کیریئر میں 644  واں گول کرکے  برازیلین لیجنڈ پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ارجنٹینا کے لیونل میسی ایک کلب کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے ہیں ۔اسٹار فٹبالر نے بارسلونا کی طرف سے کھیلتے ہوئے 644گول کرلئے۔اس سے پہلے برازیل کے پیلے نے سنتوس کلب کی طرف سے کھیلتے 643 گول کا ریکارڈ بنایا تھا۔میسی نے لالیگا میں  ریال والا ڈولڈ کلب کے خلاف گول کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔