ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

Aug 23, 2025 | 19:47:PM
ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے شہر ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر زیر زمین تھی،زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ژوب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں کھلونا بم کا دھماکا، 2 بچے زخمی