شمالی وزیرستان میں کھلونا بم کا دھماکا، 2 بچے زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے ایک گھر میں کھلونا نما بم پھٹ گیا، دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا،پولیس نے کھلونا نما بم گھر پہنچنے اور دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟ نام سامنے آگئے