کراچی :نوجوان نے عمارت کے پانچویں فلور سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کرلی

Aug 23, 2025 | 11:28:AM
کراچی :نوجوان نے عمارت کے پانچویں فلور سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے کارساز میں نوجوان نے عمارت کے پانچویں فلور سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کرلی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ شاہویز کے نام سے ہوئی ہے، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

اس سے قبل کورنگی کرسچن ٹاؤن ہندو پاڑے کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی تھی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال پہنچایا تھا۔

ہیڈ محرر تھانہ زمان ٹاؤن یاسر نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ ہلاک نوجوان کی شناخت 18 سالہ سمیتھ کپور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور اس ضمن میں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔