PSLکے 10 سال، پی سی بی ڈاکو مینٹری بنائیگا

Aug 23, 2025 | 10:27:AM
PSLکے 10 سال، پی سی بی ڈاکو مینٹری بنائیگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے 10 سالوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈاکومنٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے 10 سالوں پر جدید عالمی معیار کی دستاویزی فلم بنائی جائے گی۔

 یہ دستاویزی فلم پی ایس ایل کے 2016ء سے 2025ء تک کے سفر کے اتار چڑھاؤ اور کامیابیوں پر مبنی ہو گی۔

اس میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانے جیسے چیلنجز پر بات ہو گی۔

مزید پڑھیں:پریکٹس میچ: سلمان الیون نے حارث الیون کو ہرا دیا

 کورونا وائرس کے دنوں میں پی ایس ایل کو درپیش چیلنجز اور ان مقابلوں کا بھی خصوصی ذکر کیا جائے گا۔

دستاویزی فلم میں پی ایس ایل دنیا کی بڑی لیگوں میں ٹاپ پر کیسے آئی اس کا سارا خلاصہ کیا جائے گا۔

پی سی بی کا ڈاکومنٹری کے لیے خواہشمند افراد اور کمپنیوں سے اگلے ہفتے پیش کش طلب کرنے کا امکان ہے۔

 کرکٹ بورڈ شہرت یافتہ اور ماہر کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا خواہشمند مند ہے۔