جب تک منصب پر ہیں صدر کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی، مرتضیٰ سولنگی

Aug 23, 2023 | 12:58:PM
وفاقی وزیر نگران وزیرا طلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہےکہ صدر مملکت نے جس دن ٹوئٹ کیا، ہم نے اس دن قانونی پوزیشن واضح کردی اور صدر جب تک منصب پر ہوں تو ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی، ہماری حکومت میں جو ہوتا ہے ہم اس کے ذمے دار ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی  نگران وزیرا طلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہےکہ صدر مملکت نے جس دن ٹوئٹ کیا، ہم نے اس دن قانونی پوزیشن واضح کردی اور صدر جب تک منصب پر ہوں تو ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی، ہماری حکومت میں جو ہوتا ہے ہم اس کے ذمے دار ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمارے جوانوں اور مقامی لوگوں نے پیشہ ورانہ انداز میں بہادری سے بچوں کو ریسکیو کیا، وزیراعظم کو مقامی نوجوانوں کی بہادری کا ادراک ہے، وہ مقامی نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کریں گے۔

سانحہ جڑانوالہ پر بات کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جڑانوالہ والے واقعات اچانک رونما نہیں ہوتے، اس کی ایک تاریخ ہے اور جڑانوالہ واقعے میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئین کا حلف لیا ہے اور اپنے آئین کی پاسداری کریں گے، انتخابات کرانے کے لیے ایک آئینی ادارہ الیکشن کمیشن موجود ہے، الیکشن کمیشن نے تمام شیڈول اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے، قانون میں لکھا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مہم کے لیے 54 دن دیے جائیں گے، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھاکہ مہنگائی ایک حقیقت ہے اور کوئی ملک مہنگا تیل خرید کر سستا نہیں بیچ سکتا، ہماری حکومت کوئی اللے تللے نہیں کرے گی اور قوم کا پیسہ ضائع نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنے خیالات پیش کرنے کی آزادی ہے، ہمارے کوئی سیاسی دشمن نہیں اورکوئی سیاسی دوست نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان I Love you

 ہم کسی سیاسی جماعت کے حق اور مخالفت میں نہیں ہیں، اگرکسی کے خلاف قانون، ادارے اور عدالتیں کوئی قدم اٹھاتی ہیں توہم روکیں گےنہیں۔