مریم نواز اچھے نمبروں سےپاس ہوگئیں

Aug 23, 2023 | 10:43:AM
مریم نواز اچھے نمبروں سےپاس ہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور بورڈ کی ہونہار طالبہ مریم نواز نے امتیازی نمبروں کے ساتھ نویں جماعت پاس کرلی ۔

یہ مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر نہیں بلکہ ان کی ہم نام ہیں ۔مریم نواز ولد نواز احمد قادری نے لاہور بورڈ سے نویں جماعت کا امتحان پاس کیا ہے،رزلٹ کے مطابق مریم نواز نے 550 میں سے  519 نمبر حاصل کئے ہیں جو کہ تقریبا 94% سے زیادہ کی اوسط بنتی ہے۔

 

امتحان میں کامیابی کا تناسب 99.35 فیصد رہا ۔اس امتحان میں 2 لاکھ 69 ہزار 493 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ نویں جماعت کا امتحان حکومت کی کووڈ پالیسی کے تحت لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:مودی سرکار برصغیر کی مسلم تاریخ کو مسخ کرنے پر تل گئی

نویں جماعت کے طلباء لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔