جی سیون اجلاس،برطانیہ طالبان پر نئی پابندیوں کا منصوبہ پیش کریگا

Aug 23, 2021 | 22:00:PM
جی سیون اجلاس،برطانیہ طالبان پر نئی پابندیوں کا منصوبہ پیش کریگا
کیپشن: جی سیون آن لائن اجلاس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )برطانیہ جی سیون اجلاس میں افغانستان پر قابض طالبان جنگجوں پر نئی عالمی پابندیوں کے نفاذ کا منصوبہ پیش کرنے والا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ منگل کے روز جی سیون اجلاس میں برطانیہ یہ منصوبہ پیش کریگا۔ اس وقت برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن جی سیون کے سربراہ ہیں جبکہ برطانیہ کے علاوہ امریکا، اٹلی، فرانس، جرمنی، جاپان اور کینیڈا اس کے ارکان ہیں۔ بورس جانسن نے اس تنظیم کا آن لائن اجلاس طلب کیا تھا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اب تک طالبان کی جانب سے کابل کے ہوائی اڈے کی جانب جانے والے امریکیوں پر حملے نہیں کئے گئے ہیں اور مجموعی طور پر طالبان معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں۔ تاہم حالات میں تبدیلی کی صورت میں طالبان کے خلاف پابندیوں کی حمایت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان کا تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ