افسران کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق افتخار احمد خان ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور محمد نقیب احمد ڈپٹی سیکرٹری بحری امور ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی سیکرٹری، وزارت بحری امور ظفر اقبال کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے عظمت علی کی خدمات مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ کے سپرد کی گئی ہیں، علاوہ ازیں سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس یاور حسین رانا کی 5 ستمبر 2026 کو اور سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویژن محمد معتصم باللہ رانا کی 21 جنوری 2027 کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
دریں اثناء پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت تعینات ڈپٹی سیکرٹری، خزانہ ڈویژن شہریار احمد کو ایک سال کی بغیر تنخواہ رخصت دی گئی ہے جو کہ 8 اپریل 2026 سے شمار ہو گی، مذکورہ افسر رخصت مکمل کرنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں گے۔
دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کی تکمیل کے بعد آفس مینجمنٹ گروپ، بی ایس 17 کے 38 افسران کو بطور سیکشن آفیسر (پروبیشنر) سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے لیے 24 اپریل 2026 سے تعینات کیا ہے، جاری کردہ فہرست میں مس ثانیہ سعید، عاقب شوکت، قمر عباس، فاطمہ شکیل، کلیم اللہ، زراک خان محسود، فاطمہ مہر، جاوید اقبال، حسن علی محسود، بشارت علی خان، محمد بہرام ضیا خان داوڑ، فرمان علی، شیان سمیع، حماد حسن، محمد نورالدین زنگی، بی بی منیحہ، عبدالعلی، صورت خان، مس ارم، صفیہ افضل، ثناء رحمان خان، سحر بتول خان، شین تاج، صدف صابر، جیون، بھیشم کمار، پوجا، آفاق احمد خان، سید احسن شاہ، معلم افضل، عبدالباسط، سالار بلوچ، مختار علی، محمد جہانگیر، سید عابد اللہ، راشدہ ارشد، مریم صابر حسین اور ذکیہ شامل ہیں، نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ اداروں اور حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اچھرہ میں تہرے قتل کا ڈراپ سین ؛قاتل کون؟پولیس تفتیش میں ہوشربا انکشافات